جنات کے بارے میں قرآن کی سورت (جن ) میں ذکر ملتا ہے لیکن کیا جنات کی طاقت انسان سے زیادہ ہے اور ایک باعمل مسلمان جنات سے آخر کیونکر محفوظ رہ سکتا ہے۔ان جنات کے علاوہ بلاؤں اور پریوں کو بہت سے لوگوں نے دیکھا ہے ۔ایک اور قسم کی مخلوق ہے جو کہ گہری نیند میں صرف اور صرف انسان کا گلہ اس طرح دباتی ہے کہ چیخ کی آواز بھی کوئی نہیں سن سکتا ،کیا قرآن وسنت کی روشنی میں مندرجہ بالا مخلوق کے بارے میں کچھ کہا جاسکتا ہے؟
جنات وشیاطین کے شر سے بچنے کے لیے سورۃ البقرۃ پڑھنی چاہیے ۔ دیکھئے صحیح مسلم ج(780) عربی نسخہ (1/539) صلوۃ المسافرین (ب 29)
آیت الکرسی پڑھنا بھی ثابت ہے۔
مزید تفصیل کے لئے دیکھئے : وقاية الانسان من الجن والشيطان للشيخ وحيد عبدالسلام بالي اور الصارم البتار في التصيد ي للسحرة الاشرار( شہادت ،جولائی 1999)
تنبیہ : اس کتاب کا اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے ۔اس سلسلے میں اس کا مطالعہ مفید رہےگا ۔ (ان شاء اللہ)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب