کیا کالا علم واقعی موجود ہے اس کا اثر ہوتا ہے یانہیں ،اس سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟
کالا علم جادو کو کہا جاتا ہے ۔ جادو کا جزئی وعارضی اثر ہونا قرآن وحدیث سے ثابت ہے ۔ مصری جادوگروں کی پھینکی ہوئی رسیوں اور لاٹھیوں کے بارے میں موسی علیہ السلام نے یہ خیال کیا تھا کہ یہ( سانپ )دوڑ رہے ہیں ۔لہذا موسی علیہ السلام نے خوف محسوس کیا ( دیکھئے سورۃ طہ :66،67 وغیرہ )
جادو سے بچنے کے لیے معوذتین ، آیت الکرسی اور دیگر مسنون دعائیں پڑھیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب