ذوالحجہ کے آغاز سے ایام التشریق کے اختتام تک جو تکبیرات کا اہتمام کیا جاتا ہے وہ نمازوں کے بعد خصوصا پڑھنا کیسا ہے ؟
مصنف ابن ابی شیبہ (ج 2ص165 ح 5630) میں حسن سند کے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ "انه كان يكبر بعد صلاة الفجر يوم عرفة الي صلاة العصر من آخر ايام التشريق ويكبر بعد العصر " سیدنا علی رضی اللہ عنہ عرفات والے دن نماز فجر کے بعد آخری یوم تشریق(13 ذی الحجہ ) کی نماز عصر کے بعد تک تکبیریں کہتے تھے ۔
لہذا یہ تکبیرات صحیح ہیں لیکن ذولاحجہ کے پہلے دن سے تکبیریں کہنے والی بات محل نظر ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب