کیا ہر نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھ کر جنت میں جانیوالی حدیث کی سند درست ہے؟
امام نسائی کی السنن الکبریٰ (ح9928 ) اور عمل الیوم واللیلہ (ح100) میں ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا : « من قرا آية الكرسي في دبر كل صلوة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة الا ان يموت »
جو شخص ہر فرض نماز کے آخر میں ( یعنی بعد میں) آیت الکرسی پڑھتا ہے تو اسے جنت میں داخل ہونے سے موت کے علاوہ کوئی چیز نہیں روکتی ۔
اس کی سند حسن ہے ۔اسے ابن حبان نے بھی صحیح قراردیا ہے ۔ ( دیکھئے اتحاف المہرۃ (6/259 رقم :648)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب