سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(506) کیا مقام ابراہیم پر قدموں کا نشان صحیح ہے؟

  • 1344
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-26
  • مشاہدات : 1733

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا مقام ابراہیم کا نشان، حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کا نشان ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بے شک مقام ابراہیم ثابت ہے اور جس جگہ پر شیشہ لگایا گیا ہے یہی مقام ابراہیم ہے لیکن اب قدموں کا نشان ظاہر نہیں ہے کیونکہ تاریخی اعتبار سے یہ بات معروف ہے کہ قدموں کا نشان عرصہ دراز سے مٹ گیا ہے اور اب اس جگہ کو صرف علامت کے طور پر باقی رکھا گیا ہے اور وثوق کے ساتھ یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہی گڑھا حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کی جگہ ہے۔ اس مناسبت سے میں یہاں ایک مسئلے کی طرف توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ عمرہ و حج کرنے والے بعض لوگ مقام ابراہیم پر کھڑے ہو کر ایسی دعا پڑھتے ہیں، جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت نہیں ہے اور بسا اوقات وہ یہ دعا بہت بلند آواز سے پڑھتے ہیں جس سے مقام ابراہیم کے پیچھے طواف کی دو رکعتیں پڑھنے والوں کی نماز میں خلل پیدا ہوتا ہے،اور یہ بات یاد رہے کہ مقام ابراہیم پر پڑھنے کی کوئی خاص دعا نہیں ہے۔ سنت یہ ہے کہ یہاں صرف دو ہلکی پھلکی رکعتیں پڑھ لی جائیں اور سلام پھیرنے کے بعد فوراً اٹھ جانا چاہیے تاکہ یہاں طواف کی دو رکعتیں پڑھنے والے دوسرے لوگوں کے لیے جگہ خالی کر دی جائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ441

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ