کیا عید کی نماز مسجد میں ہوجاتی ہے ؟
اگر مجبوی ہوتو عید کی نماز مسجد میں ہوجاتی ہے ۔امیر المومنین سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْرُجُ بِالنَّاسِ إِلَى الْمُصَلَّى يُصَلِّي بِهِمْ لِأَنَّهُ أَرْفَقُ "
اے لوگو! بے شک رسول اللہ ﷺ لوگوں کو عید گاہ لے جاتے تاکہ انھیں نماز پڑھائیں ۔ یہ بات زیادہ آسان اور وسعت والی تھی اور (چونکہ) مسجد میں وہ لوگ سمانہیں سکتے تھے۔ پس اگر بارش ہوتو مسجد میں ( عید کی) نماز پڑھ لو۔ یہزیادہ آسان بات ہے ۔ ( السنن الکبریٰ للبیہقی ج 3 ص103 وسندہ قوی)
اس سلسلے میں ایک ضعیف حدیث بھی مروی ہے ۔ دیکھئے سنن ابی داؤد ( ح 1160)
لیکن ضعیف روایت کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب