ایک ہی دن عید اور جمعۃ المبارک آجائیں تو آیا عید پڑھ لینے سے جمعہ ساقط ہوجاتا ہے یا کہ نہیں یعنی جمعہ پڑھنا ضروری ہے یا نہیں؟ قرآن وسنت کے حوالے سے وضاحت فرمائیں
اگر عید اور جمعہ ایک دن جمعہ نہ پڑھے بلکہ نماز ظہر ہی پڑھ لے، سیدنا زید ابن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کے زمانے میں ایک دفعہ عید اور جمعہ ایک دن میں اکھٹے ہوگئے ( یعنی جمعہ کے دن عید تھی) آپ نے عید کی نماز پڑھانے کے بعد نماز جمعہ کی رخصت دی اور فرمایا : « من شاء ان يصلي فليصل » جو نماز جمعہ پڑھنا چاہے تو پڑھ لے ۔ (سنن ابی داود:1070 وسندہ حسن وصححہ ابن خزیمہ :1424، والحاکم 1/288 ووافقہ الذہبی)
اس کے راوی ایاس بن ابی رملہ جمہور محدثین کے نزدیک ثقہ وصدوق ہیں لہذا انھیں مجہول کہنا صحیح نہیں ہے ۔ احکام العیدین للفریابی (ص 211۔218) میں اس کے بہت سے شواہد بھی ہیں ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب