سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

خطبہ جمعہ کے لیے آنے والا دو رکعتیں پڑھے

  • 13430
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 531

سوال

خطبہ جمعہ کے لیے آنے والا دو رکعتیں پڑھے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اصحاب رسول ﷺ  جب بھی  خطبہ جمعہ  کے وقت  مسجد  میں آتے تھے  تو اصحاب  رسول دو رکعت پڑھ کر  بیٹھتے تھے  حدیث سے ثابت کریں !


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ  سے روایت ے کہ  جمعہ کے دن  نبی ﷺ خطبہ دے رہے تھے  کہ ایک آدمی  مسجد میں داخل  ہوا۔آپ  نے فرمایا: کیا  تو نے نماز  پڑھی ؟ اس نے کہا : نہیں، آپﷺ نے فرمااگر  تم میں سے کوئی شخص  جمعہ کے دن  (جمعہ پڑھنے  کے لیے ) آئے  اور امام ( خطبے  کے لیے) نکل چکا ہو تو وہ شخص دو رکعتیں پڑھے۔(صحیح  مسلم: 57/875 والفظ لہ وصحیح بخاری :1166)

 سیدنا  ابو سعید  الخدری  رضی اللہ عنہ  جمعہ کے دن آئے  ، مروان  (بن الحکم) خطبہ دے رہے تھا۔آپ نے چوکیداروں کی مخالفت کے باوجود نماز پڑھی، (سنن الترمذی :511  وقال :" حدیث  حسن صحیح " ومسند  الحمیدی : 741)

 معلوم ہوا کہ  صحابہ  کرام خطبہ  جمعہ  کے وقت  دو رکعتیں پڑھ کر  بیٹھے تھے ۔کسی ایک صحیح روایت  سے بھی ثابت نہیں کہ خطبہ  جمعہ کے وقت کوئی صحابی  مسجد میں آیا ہو  اور دو رکعتیں پڑھے بغیر بیٹھ گیا ہو۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص447

محدث فتویٰ

تبصرے