جب خطیب خطبئہ جمعہ دے رہا ہوتو کوئی آدمی آکر سلام عرض کرے تو کیا دوران خطبہ سلام کا جواب دینا حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ وضاحت فرمائیں ۔
نماز کی حالت میں سلام اور اس کا جواب ، رسول اللہﷺ سے ثابت ہے اور آپﷺ کی وفات کے بعد صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے بھی ۔ دیکھئے صحیح مسلم (540)سنن ابی داؤد (927)،السنن الکبری للبیہقی (ج 2ص259) اور مصنف ابن ابی شیبہ (ج 2ص 74) وغیرہ ۔
جب نماز میں سلام کا جواب جائز ہے تو دوران خطبہ میں بطریق اولی سلام کا جواب جائز ہے تو دوران خطبہ میں بطریق اولی سلام کا جواب جائز ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب