کیا نماز ظہر سے پہلے دو سنت پڑھنا صحیح حدیث سے ثابت ہے؟
ثابت ہے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ "صليت مع النبي صلي الله علیه وسلم سجدتين قبل الظهر " میں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعت پڑھی ہیں ،(صحیح البخاری :صحیح مسلم :729، وترقیم دارلسلام :1698، ومترجم مع تحریفات امین اوکاڑوی ج 1ص 555)
اس روایت میں سجدتین کا لفظ ہے جس کا ترجمہ رکعتین ہے اسی طرح سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی روایت ( سنن الترمذی :3423 وقال :"حسن صحیح ') میں " فاذا قام من سجدتين رفع يديه " سے مراد "من الركعتين " ہے"
نیز دیکھئے جزء رفع الیدین لبخاری بتحقیقی (ح 1ص32)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب