اگر کوئی امام عشاء کی فرض چار رکعتوں میں پہلی رکعت میں قل اعوذ برب الناس اور دوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھے تو اس صورت میں ہماری نماز کیسے ہوگی ؟
بہتر یہی ہے کہ قرآن مجید ترتیب کے ساتھ پڑھا جائے جیسا کہ عام احادیث سے ثابت ہے لیکن بغیر ترتیب کے پڑھنا بھی جائز ہے۔
صحیح حدیث میں آیا ہے کہ نبی ﷺ نے نماز میں سورۃ النساء پڑھی پھر سورۃ آل عمران پڑھی ۔ (صحیح مسلم:772 باب استحباب الطویل القراءۃ فی صلاۃ اللیل ۔ ودری نسخہ ج 1ص 264)
لہذا صورت مذکورہ میں آپ کی نماز ہوگئی ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب