نماز کے اندر ہر تکبیر کے وقت رفع الیدین کرنا سنت ہے یا نہیں ؟ کیونکہ ناصر الدین البانی رحمہ اللہ کا موقف تھا کہ ہر تکبیر پر رفع الیدین کرنا سنت ہے
اس سلسلہ کی تمام روایات ضعیف ہیں۔ شیخ صاحب ؒ کو اس مسئلہ میں تسامح ہوا ہے ۔ تاہم یاد رہے کہ صحیح حدیث سے یہ ثابت ہے کہ رکوع سے پہلے ہر تکبیر پر رفع یدین کرنا چاہیے ۔ دیکھئے سنن ابی داود (722 بتحقیقی وھو حدیث صحیح )
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب