سبح اسم ربک الاعلی کے جواب میں سبحان ربی الاعلی کہنے کی دلیل ارشاد فرمائیں ؟
نبی کریم ﷺ سے (سبح اسم ربك الاعلي ) پڑھنے کے بعد سبحان ربي الاعلي پڑھنا ثابت نہیں ہے ۔ دیکھئے " شہادت " اسلام آباد (ج شمارہ 12ص 14، دسمبر 2000) سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے باسند صحیح ثابت ہے کہ وہ (سبح اسم ربك الاعلي ) کے بعد سبح اسم ربك الاعلي کہتے تھے ۔ ( مصنف ابن ابی شیبہ ج 2ص509)
سیدنا ابو موسی اشعری رضی اللہ عنہ نے نماز جمعہ میں( سبح اسم ربك الاعلي) پڑھا تو کہا: سبحان ربي الاعلي (مصنف ابن ابی شیبہ 2/598 وسندہ صحیح)
تقریبا یہی مسئلہ سیدنا عبداللہ بن الزبیر وعمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے ثابت ہے اور کسی صحابی سے اس کی مخالفت مروی نہیں لہذا یہ ثابت ہوا کہ امام کا سورۃ الاعلی کی قرات میں سبحان ربی الاعلی کہنا صحیح ہے ۔( رہے مقتدی تو ان کے لیے سورہ فاتحہ پڑھنا فرض ہےاور اس کے علاوہ حالت جہری میں دیگر قراءت ممنوع ہے لہذا انہیں چپ رہنا چاہپیے
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب