چار اور تین رکعت والی نمازوں میں آخری دو یا ایک رکعت میں صرف سورہ فاتحہ پڑھنا یا اس کے ساتھ کوئی سورت ملانا کونسا عمل زیادہ صحیح ہے ؟
چار رکعت والی نماز کی آخری دو رکعتوں اور تین رکعت والی نماز کی آخری رکعت میں سورہفاتحہ پڑھنا بھی صحیح ہے اور اس کے ساتھ اگر سورت ملالیں تو یہ بھی صحیح ہے ۔ یہ دونوں عمل صحیح احادیث سے ثابت ہیں ۔
دیکھئے بخاری (صفۃ الصلوۃ باب یقراء فی الاخربین بفاتحۃ الکتاب ح 776) اور صحیح مسلم الصلوۃ باب القراءۃ فی الظہر والعصر ح 451،454)
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب