سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے والی روایت کی تحقیق

  • 13378
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1074

سوال

رکوع کے بعد ہاتھ باندھنے والی روایت کی تحقیق
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسند  احمد میں  سیدنا وائل  رضی اللہ عنہ  کے حوالے  سے  کوئی ایسی حدیث موجود ہے  جس میں انھون نے کہا ہو کہ  میں نے نبی ﷺ کو دیکھا کہ آپ رکوع سے سراٹھاتے  تو رفع الیدین  کرتے اور  ہاتھ باندھ لیتے ؟ اگر یہ حدیث  موجود ہے  تو آیا یہ صحیح  ہے یا ضعیف  وغیرہ  تخریج  کے ساتھ بیان کریں ۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت  مسند احمد (ج  4ص 318 ) میں موجود ہے  اور اس کے متن  کے ساتھ استدلال میں نظر ہے  تاہم اس کی سند  بھی ضعیف ہے  ۔ سفیان ثوری  مدلس ہیں  اور عن  سے روایت  کررہے ہیں  ۔ غیر  صحیحین  میں مدلس  کی عن والی روایت  ضعیف  ہوتی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص380

محدث فتویٰ

تبصرے