سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

رفع الیدین کے بارے میں حدیث کی تحقیق

  • 13361
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1162

سوال

رفع الیدین کے بارے میں حدیث کی تحقیق
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سیدنا عبداللہ بن عمر  رضی اللہ عنہ کے  بارے میں  روایت  بیان کی جاتی ہے  (بحوالہ  سنن بیہقی ) کہ  وہ رکوع سے پہلے  اور بعد  میں رفع یدین  نہیں کرتے تھے ۔کیا یہ صحیح  ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سیدنا  عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ  کی عدم  رفع الیدین  کے حوالے  سے کوئی  صحیح روایت نہیں مل سکی ۔ جب  کہ صحیح  بخاری  میں ان کا رفع الیدین  کرنا ثابت  ہے،ابو بکر  بن عیاش  کی روایت  معلول  ہونے کی وجہ سے  ضعیف  ہے ۔اس روایت  کعو امام احمد بن حنبل  اور امام ابن معین  نے باطل  وغیرہ قرار دیا ہے ۔ (شہادت دسمبر 2001)

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمیہ (توضیح الاحکام)

ج1ص348

محدث فتویٰ

تبصرے