کیا نماز میں رفع یدین کرنے سے نیکیاں ملتی ہیں ؟
جی ہاں ! سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے فرمایا:
"انه يكتب في كل اشارة يشيرها الرجل بيده دي الصلوة بكل اصبع حسنة او درجة " نماز میں جو شخص ( مسنون) اشارہ کرتا ہے ،اسے ہر اشارے کے بدلے میں ہر انگلی پر ایک نیکی یا ایک درجہ ملتا ہے ۔(المعجم الکبیر للطبرانی 17 ۔و297۔ ح 819 وسند حسن ۔ مجمع الزوائد 2۔103 وقال البیہقی : واسنادہ حسن " معرفت السنن والآثار للبیہقی ج اص 225 قلمی )
اس روایت پر مفصل تحقیق کے لیے دیکھئے نورالعین (ص 181۔ 186)
یاد رہے کہ رفع یدین نہ کرنے پر کسی نیکی یا ثواب کا ملنا کسی بھی حدیث یا اثر سے ثابت نہیں ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب