السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اضطباع سے کیا مراد ہے اور یہ کب مشروع ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اضطباع یہ ہے کہ انسان اپنے دائیں کندھے کو ننگا کر لے اور چادر کے کناروں کو بائیں کندھے پر ڈال لے۔ یہ طواف قدوم میں ہے، اس کے علاوہ دیگر کسی طواف میں اس کا حکم نہیں ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب