السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا خواب میں ملنا کیسا ہے کسی نیک متقی بندے کو زیارت ہو سکتی ہے یا نہیں جبکہ کئی امامان دین اس کے خلا ف ہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بحالت خواب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا کسی بھی پر ہیز گا ر متقی آدمی کو نظر آجانا ممکن ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فر مان ہے ۔
«من راني في المنام فقد راني فان الشيطان لا يتمثل بي»(مختصر الشمائل المحمدية (ص :206)
یعنی’’جس نے مجھے خواب میں دیکھا پس تحقیق اس نے مجھے دیکھ لیا کیو نکہ شیطان میر ی شکل اختیا ر نہیں کرسکتا ۔‘‘
بالفرض اگر کو ئی اس مسلک کے خلا ف نظر یہ رکھتا ہے تو وہ با طل ہے کیونکہ کتا ب وسنت کے نصوص منا فی ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب