السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ازواج مطہرا ت رضی اللہ تعالیٰ عنہا وا مہات المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہا میں سے کسی کا کسی امتی کو بطور دینی اصلا ح کے خواب میں زیارت ہو سکتی ہے یا نہیں ؟ جیسا کہ حافظ عبد المنا ن وزیر آبادی مر حو م کے متعلق واعظین لو گ بیان کرتے ہیں کہ انہیں حضرت عا ئشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ذات ہو ئی تھی بر یلوی حضرا ت اعتراض کر تے ہیں کہ یہ چیز ازوا ج مطہرات کے تقدس اور بز ر گی کے خلا ف ہے آپ واضح فر ما ئیں کہ حا فظ صاحب مر حوم کے متعلق یہ واقعہ صحیح ہے یا نہیں یا عقلاً نقلاً اس طرح کا واقعہ پیش آسکتا ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی بھی امتی کو بحا لت خواب ازواج مطہرا ت سے شرف ملاقات میسر آجا نا کو ئی بعید بات یا تقدس کے منا فی نہیں بلکہ اس میں را ئی کے جنتی ہو نے کی بشا رت کا پہلو غالب ہو تا ہے جو کہ ہر مسلم کی تمنا ہے ان کی زیارت نصیب ہو نا نا ممکنات سے نہیں بلکہ ممکن ہے جب خواب میں ذات باری تعا لیٰ کی رؤیت ممکن ہے تو مخلو ق کی رؤیت کیسے نا ممکن ہو سکتی ہے ؟
اور حضرت حا فظ صاحب کی زیارت کا واقعہ بفرض صحت ظا ہر ہے ملاقات بدو ن رؤیت ہو گی کیو نکہ مو صوف رحمۃ اللہ علیہ نا بینے تھے بصورت دیگر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا (محجبة)ہو ں گی ۔ قرآن میں ہے
﴿فَسـَٔلوهُنَّ مِن وَراءِ حِجابٍ...٥٣﴾... سورة الاحزاب
ویسے بھی مرتبہ امو مت پر فا ئز ہ سے شرف ملا قات عظیم سعا دت کی نشاندہی کرتا ہے قرآن میں ہے ۔
﴿وَأَزْوَاجُهُ أُمَّهَاتُهُمْ﴾ نیز بعض دفعہ خواب میں مرئی حسی شے کے بجائے معنوی بھی مراد ہو سکتی ہے جس سے اقرب الی الصواب نتیجہ اخذ کرنا بتو فیق الٰہی ماہر معبر کا کا م ہو تا ہے تفصیل کے لیے ملا حظہ ہو کتا ب :(تعطیرالانام لعبد الغنی نا بلسی )
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب