السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
خوابو ں کی تعبیر کیسے معلوم کی جا ئے ؟ کیا اس کے متعلق قرآن و حدیث میں کو ئی را ہنمائی ہے ؟ اگر اس مو ضوع پر کوئی صحیح کتا ب ہو تو اس کا نام تحریر فر ما ئیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
خواب کی تعبیر کتا ب و سنت کے نصوص اور آثا ر سلف کی روشنی میں اور رائی (دیکھنے والے ) کی حالت کے پیش نظر کی جا تی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرا می ہے ۔
«اصدقهم رويا اصدقهم حديثا» (مسلم)
’’سب سے زیادہ سچا خواب اس کا ہو تا ہے جو گفتگو میں سب سے زیا دہ سچا ہو۔‘‘ اسی بناء پر معروف ہے کہ انبیاء علیہ السلام کے سب خواب سچے ہو تے ہیں اگر چہ بعض خواب تعبیر کے محتا ج ہو تے ہیں اور صا لحین کے خواب بھی غا لباً سچے ہو تے ہیں اور بعض خواب ایسے بھی ہو تے ہیں جو تعبیر کے محتاج نہیں ہو تے ۔ اور دیگر لو گو ں کے خواب سچے اور پراگندہ سب قسم کے ہو تے ہیں دوسری رو ایت میں ہے ۔
«الصدق الرويا بالاسحار» (مسند احمد)
’’سب سے سچا خواب سحری کے وقت کا ہو تا ہے ۔‘‘
" ایک دفعہ دو آدمیوں نے خواب میں اذان دی امام ابن سیر ین رحمۃ اللہ علیہ نے ایک کے ورع و تقوی کے پیش نظر فر مایا تو حج کرے گا ۔ قرآن میں ہے
﴿ وَأَذِّن فِى النّاسِ بِالحَجِّ...﴿٢٧﴾... سورة الحج
اور دوسرے کی حا لت اس کے بر عکس تھی فر ما یا : تو چوری میں پکڑ ا جائے گا ۔ قرآن میں ہے ۔
﴿ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَيَّتُهَا العيرُ إِنَّكُم لَسـٰرِقونَ ﴿٧٠﴾... سورة يوسف
تعبیر رؤیا کے جملہ اصولوں کی تشریح کتا ب "تعبیر الرؤیا " کے شروع میں مو جو د ہے جو کا فی نفع بخش ہیں ۔ مو ضوع ہذا پر اس کتا ب کو بنیا دی حیثیت حاصل ہے با زار سے بزبان اردو دستیاب ہے مؤلف کا اسم گرا می امام محمد بن سیر ین رحمۃ اللہ علیہ ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب