السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
مرنے والے کا دنیا والو ں کے ساتھ رابطہ ختم ہو جا تا ہے کیا اس کا خواب میں آنا اور خواب میں اسے اچھے یا برے حال میں دیکھنا حقیقتاً کوئی اہمیت رکھتا ہے ؟ بعض اوقا ت مردہ زندہ لو گو ں کے با رے میں خواب میں خیا لا ت کا اظہار بھی کرتا ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
موت کے با و جو د مردہ اور زندہ کا را بطہ خوابو ں کی صورت میں قا ئم رہتا ہے جس طرح کہ صحیح احا دیث سے ثا بت ہے اسے اچھی اور بری حالت میں دیکھنا کا فی اہمیت رکھتا ہے مردے کا زندہ کے با رے میں خیا لا ت کا اظہار کرنا بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے جملہ تفاصیل کے لیے ملا حظہ ہو ۔
«تعطير الانام في تعبير المنام مولفه شيخ عبد الغني نابلسي اور منتخب في تفسير الاحلام امام ابن سيرين اور الاشارات في علم العبارات للشيخ خليل بن شاهين ظاهرين»
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب