السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت کا بال کٹوانا جائز ہے۔یاد رہے کہ عورت صرف اپنے خاوند کی خوشنودی کے لئے ایسا کرلے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کسی معقول عذر کے بغیر عورت کو سر کے بال نہیں کٹوانا چاہیں۔مثلاً بیماری وغیرہ کا کوئی عارضہ لاحق ہے۔جس طرح کے حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے بیماری کی وجہ سے اپنے سر کے بال منڈوادیے تھے خاوند کی خوشنودی شریعت کے تابع ہونی چاہیے۔موضوع ہذا پر میرا یک تفصیلی فتویٰ''الاعتصام'' میں شائع ہوچکا ہے۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب