السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کو ئی شخص داڑھی منڈائے یا کٹا ئے اس کو امام بنا نا جا ئز ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
داڑھی منڈا نے والے شخص کو قطعاً امام مقرر نہیں کرنا چا ہیے کیو نکہ یہ علانیہ کبیرہ گناہ کا مر تکب ہے حدیث میں ہے ۔
«کل امتی معافی الا المجاھرین»
اور جو شخص مٹھ سے کم کٹا ئے اس پر سختی کر نی چاہیے ایسا شخص اما مت کے لا ئق نہیں ہاں اتفاقیہ نماز پڑھ لی جا ئے مگر ایسے امام کو اما مت سے معزول کر نے کی سعی کر نی چا ہیے ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب