السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک اہلحدیث بھا ئی اپنے والدین کو کا فر قرار دیتا ہے کیا وہ اپنے والدین کی وراثت میں حصہ دار ہوسکتا ہے ؟جب کہ مسلم شریف کی واضح حدیث مو جو د ہے کہ "نہیں وارث ہو گا کا فر مسلما ن کا فر کا ۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اولاًان وجوہا ت کا علم ہو نا ضروری ہے جن کی بناء پراس شخص نے اپنے والدین کو کا فر قرار دیا ہے اگر وہ واقعی شرعی طور پر قابل اعتبار ہوں تو پھر ان کی آپس میں وراثت جا ری نہیں ہو گی ۔ بصورت دیگر مفتری کو تا ئب ہو کر اپنی اصلاح کرنی چاہیے ورنہ ڈر ہے کلمہ کفر اس کی عود نہ کرآئے ۔
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب