السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لڑکیا ں الٹی مانگ نکالتی ہیں یعنی سر کے با لو ں کا "چیر "در میا ن میں نکا لنے کی بجا ئے انگرایزوں کی طرح نکالتی ہیں کیا شر یعت میں اس کی کو ئی مما نعت تو نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
بعض لڑکیوں کا غیروں کی نقا لی میں سر کے با لو ں کا الٹ چیز نکالنا سخت ممنوع ہے حدیث میں ہے ۔
«من تشبه بقوم فهو منهم»
یعنی "جو کسی قوم کی مشا نہت اختیا ر کرتا ہے وہ انہی میں شمار ہو تا ہے "حدیث ہذا کی مزید تشریح کے لیے ملا حظہ ہو ۔ (فتا ویٰ اہلحدیث 3/338۔344)
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب