السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر درود شریف کی بے ادبی ہو جا ئے تو اس کا کیا حل ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر درود شریف کی بے ادبی کا سوال غیر واضح ہے اگر مقصود بلا وضو پڑھنا ہے تو یہ جا ئز ہے اور اگر مقصود یہ ہے کہ محل نجا ست وغیرہ پر پڑھا گیا تو اس صورت میں اللہ تعا لیٰ سے معا فی مانگنی چا ہیے صحیح بخا ری میں قصہ افک کے ضمن میں مذکو رہے کہ ۔
«فان العبد اذا اعترف بذنب ثم تاب تاب اللہ عليه»
"انسان جب اپنے گناہ کا اعتراف کر ے پھر تو بہ کر ے تو اللہ تعا لیٰ اس کی تو بہ قبول فرماتے ہیں ۔"
ھذا ما عندي واللہ أعلم بالصواب