سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(522) زیرِ ناف بالوں کی حد

  • 13264
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1231

سوال

(522) زیرِ ناف بالوں کی حد

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

زیر ناف بال ناف کے انتہائی نیچے سے اتار ے جا ئیں گے یا کچھ جگہ  چھوڑ کر نیز بال اتارنے کی حد کیا ہے یعنی کہا ں سے کہاں تک  اتارے جائیں گے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بال شر مگا ہ کے اوپر اور قرب و جوار سے اتارنے کی بھی اجازت ہے حافظ ابن حجر  رحمۃ اللہ علیہ  فرماتے ہیں ۔

«فحصل من مجموع هذا استحباب حلق جميع ما علي القبل والدبر وحولهما»(فتح الباری 10/343)

یعنی " مجموعہ دلا ئل کا خلا صہ  یہ ہے کہ قبل  اور دبر (یعنی آگے اور پیچھے)دونوں (طرف ) سے با ل صاف کرنا مستحب ہے ۔"

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص809

محدث فتویٰ

تبصرے