السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ٹیڑھی مانگ اور انگریزی حجا مت (جسے بو د اکہتے ہیں )کا شرعی حکم ارشاد فرمائیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ٹیڑھی مانگ اور انگریزی حجا مت سے لازماًاحتراز ہو نا چاہیے کیونکہ یہ غیر مسلموں کا شعار ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرا می ہے۔
«من تشبه بقوم فهو منهم» حسنه وصحيح الباني صحيح ابي دائود كتاب الباس باب في لبس الشهوة (4031)الارواء (١٢٦٩)المشكاة(٤٣٤٧)
"جو کسی قوم سے مشابہت اختیار کر ے گا وہ انہی میں ہو گا ۔"
حدیث ہذا کی تشریح کےلیے ملاحظہ ہو۔ (فتا ویٰ اہل حدیث 3/338۔344)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب