سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(516) مقدس کاغذات کو جلانا یا پانی بہانا

  • 13258
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1067

سوال

(516) مقدس کاغذات کو جلانا یا پانی بہانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کافی لوگوں سے سنا ہے کہ اگر اخبارات کتا بو ں یا رسالو ں میں کسی جگہ بھی اللہ کا یا نبی  صلی اللہ علیہ وسلم کا نا م آجا ئے تو اسے دیوار میں دبا دینا چاہیے  یا پانی میں بہا دینا چاہیے  یا جلا دینا چا ہیے ۔کا فی لو گو سے سنا ہے کہ جلا دینے  سے اللہ کا نام اڑجاتا ہے کیا ضائع  کر نے کے مذکو رہ طریقے  درست ہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کاغذ کا پرزہ جس پر عزوجل کا اسم ہو یا نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کا اسم گرا می ہو اس کے ضیاع کی مذکورہ شکلوں سے کو ئی بھی اختیار کی جا سکتی ہے تا ہم مناسب معلوم ہوتا ہے کہ اسے دفن کردیا جا ئے یا پانی میں بہا دیا جا ئے ۔

اسم مبا رک کے اڑ نے کا مسئلہ بے بنیاد  ہے اس کی کو ئی دلیل نہیں ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص808

محدث فتویٰ

تبصرے