السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا زندگی میں کسی کا بیعت ہو نا صحیح ہے ؟ جیسے عموماً لو گ پیرو مرشد پکڑ تے ہیں بیعت ہو نا صحیح ہے یا نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
محض پیری مریدی کی بیعت کا شرع میں کو ئی و جو د نہیں بیعت کا اصل تعلق نبی کی ذات سے ہو تا ہے ۔جو اللہ کے ساتھ پا بندی عہد کی صورت میں ضمانت ہے یا پھر خلا فت کی صورت میں جو اس کا قا ئم مقام ہو اس کی بیعت ہو تی ہے اس کے علا وہ اسلا م میں بیعت کا کو ئی تصور نہیں اگر اس کا کو ئی و جود ہو تا تو ۔«قرون مفضلة»اس کے زیا دہ حقدار ہو تے جبکہ ان میں اس کا نا م و نشان تک نہیں ملتا لہذایہ ۔
«كل محدثة بدعة»کے زمر ہ میں شامل ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب