السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی فا طمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے کتنی عمر میں و فا ت پا ئی ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
حضرت فا طمہ زہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تار یخ پیدائش میں اختلا ف ہے ۔ابو جعفر با قر کا کہنا ہے ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 35سال تھی اور کعبہ زیر تعمیر تھا جب فا طمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا پیدا ہو ئی اور عبید اللہ بن محمد بن سلیما ن بن جعفر ہا شمی کا قول ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر 41سال تھی جب فاطمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی ولا دت ہو ئی بعثت سے ایک سال یا کچھ زیادہ عرصہ پہلے ولادت ہو ئی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے قریباًپا نچ سال بڑی تھیں ۔2ہجری اوائل محرم میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ان کا نکا ح ہوا اور تا ر یخ وفات بقول واقدی منگل کی را ت 3 رمضان 11ہجری ہے ۔(الاصا بۃ لا بن حضرت4/365)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب