سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(481) حجرِ اسود جنت کا پتھر

  • 13222
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-02
  • مشاہدات : 1118

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حجرا سود کیا واقعی جنت سے لا یا گیا تھا  اگر نہیں تو اس کی تا ریخ کیا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بعض روایا ت سے معلوم ہو تا ہے کہ "حجرا سود" کا تعلق جنت سے ہے اگر چہ کچھ ضعیف  ہیں لیکن دیگر  بعض قابل حجت  بھی ہیں ۔ المشكاة للباني باب دخول مكة والطواف الفصل الثاني ح (٢٥٧٧) والتحقيق الثاني للباني (٢٥١-) والترمذي (١٧٧) وقال’’حسن صحيح’’ وقال الباني وهو كما قال

ملا حظہ ہو ،(فتح الباری 3/9462)

بلکہ علا مہ البانی  رحمۃ اللہ علیہ  نے "حواشی مشکو ۃ "پر ان کو صحیح قرار دیا ہے ۔صحیح البخاری باب ما زکر فی الحجر الاسود) اور جملہ تفاصیل کے لیے ملا حظہ ہو ۔ (تاریخ الکعبۃ المعظمہ مولفہ حسین عبد اللہ بالسلامہ الفصل الخامسی خبر الحجر الاسود ص 149)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص769

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ