سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(475) یزید بن معاویہ﷜ کو جنت کی بشارت

  • 13216
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1635

سوال

(475) یزید بن معاویہ﷜ کو جنت کی بشارت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے یزیدبن معاویہ رضی اللہ عنہ کو کسی حدیث میں جنتی  کہا ہے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کسی صحیح حدیث میں اس بات کی تصریح نہیں  کہ  رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم  نے یزید بن معاویہ  رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو جنتی قرار  دیا ہو البتہ بعض شارجین نے فرمان رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم ۔

«اول جيش من امتي يغزون مدينة قيصر مغفور لهم»(بخاري باب ما قيل في قتال الروم)

یعنی "میری امت  کا پہلا لشکر جو مدینہ قیصر یعنی قسطنطنیہ پر حملہ آور ہو گا انہیں  معاف  کیا ہوا ہے ۔"

سے یہ سمجھا ہے کہ یہ وہی غزوہ ہے جو 52ہجری  میں یزید  کی قیادت  میں ہوا تھا (فتح الباری 6/103)

جب کہ مدینہ قیصر پراس سے پہلے بھی ایک غزوہ ہو چکا تھا اور وہ غزوہ ہے جو حضرت عبد الر حمن بن خالد  بن الولید کی قیادت  میں ہوا ملا حظہ ہو۔(سنن ابی دائود۔باب فی قولہ تعالیٰ

﴿وَلا تُلقوا بِأَيديكُم إِلَى التَّهلُكَةِ... ﴿١٩٥﴾... سورة البقرة

لیکن اس میں یہ شبہ باقی رہ جا تا ہے کہ جا مع تر مذی کی روایت  میں عبدالرحمن کی بجا ئے فضالۃ بن عبید کا ذکر ہے ۔ان کا انتقال سن 58ہجری میں ہوا ۔اس صورت میں امکا ن موجود ہے کہ غزوہ ھذا سن 52ہجری کے بعد ہو لیکن  حضرت عبد الرحمٰن کا انتقال سن 2ھ ہجری سے قبل تقریباًپانچ  سال ہوا ہے اس صورت میں یہ غزوہ حتمی طور پر سن 52 ہجری  سے پہلے  ہو گا ۔

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص762

محدث فتویٰ

تبصرے