السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اللہ تعا لیٰ نے کتنے نبی زندہ آسمان پر اٹھا ئے ؟ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام حضرت ادریس علیہ السلام اور حضرت آدم علیہ السلام کے متعلق بتا ئیں کہ ان کی قبریں کہاں ہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نص صریح صحیح میں صرف حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر ہے اور حضرت ادریس کے بارے میں بعض آثار و اقوال وارد ہیں ۔امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ "فتاویٰ کبریٰ "میں فرماتے ہیں کسی بھی نبی کی قبر کے با رے میں یقیناً کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ ؟سوائے ہمارے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے کہ ان کی قبر مبارک ۔مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے کو نے میں واقع ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب