سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(459) قبر کو دوبارہ کھود کر بنانا

  • 13200
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1211

سوال

(459) قبر کو دوبارہ کھود کر بنانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والد صاحب تقریباً ڈیڑھ دو ماہ  پہلے فوت ہوئےتھے۔ان کی قبر اند ر کی طرف گر گئی تھی۔اور پکی سلیں میت کے اوپر گرگئی تھیں۔ہم نے اس طرح قبر پر مٹی ڈال کر قبر صحیح حالت میں کردی۔یہ  تقریباً پندرہ روز پہلے کی بات ہے آپ سے سوال یہ ہے کہ کیاقبر کو دوبارہ کھود کر ان کے اوپر سے وزن اٹھا کر پھر دوبار قبر بنادی جائے یا ایسے ہی رہنے دیا جائے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ کے والد صاحب مرحوم کی قبر جس حالت میں ہے اسی میں رہنے دیں تجدید کی ضرورت نہیں معاملہ اللہ کے سپرد کریں۔اس کے ہاں نیکی وتقویٰ کی بنیاد پر بہت ہی آسانی وکشادگی موجود ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی قبر منور فرمائے۔آمین!

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص753

محدث فتویٰ

تبصرے