السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورت قبرستا ن میں جاسکتی ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عورت قبرستا ن جا سکتی ہے بشرطیکہ جزع و فزع کا اظہار نہ کرے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک عورت کو قبر کے پاس بیٹھی دیکھا کہ رورہی تھی فرمایا :
«اتقی اللہ واصبری»صحيح البخاري كتاب الجنائز باب زيارة القبور (١٢٨٣)صحيح مسلم كتاب الجنائز باب في الصبر علي المصيبة (2140) (بخاری ومسلم )
"اللہ سے ڈرااور صبر کر ۔''
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب