السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا پختہ قبر بنوائی جا سکتی ہے یا نہیں ؟اگر کو ئی شخص مرنے سے پہلے وصیت کر گیا ہوکہ اس کی قبر پختہ بنوائی جا ئے تو کیا اس کی اس وصیت کو پورا کرنا اس کے ورثاء کا فرض ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صحیح مسلم وغیرہ میں حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی روایت میں تصریح موجود ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا : کہ قبر کو چونا گچ کیا جا ئے ۔''
امام محمد رحمۃ اللہ علیہ نے بھی اس کی کراہت کی تصریح کی ہے چنانچہ کتاب الاثار میں لکھتے ہیں :"ہمارے نزدیک قبر کو چونا گچ کرنا یا مٹی سے لپائی کرنا مکروہ ہے خلاف شرع وصیت کی اصلاح ورثاء کے ذمہ ضروری ہے بصورت دیگر وہ بھی مجرم ٹھہریں گے۔"
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب