سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(440) آپﷺ کی قبر پر حاضر ہو کر درود پڑھنا

  • 13181
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 1029

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی قبر مبارک پر حاضر ہو کر الصلاة والسلام عليك يا رسول الله!پڑھنا افضل ہے یا درودابراہیمی ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یاد رہے  صحابہ کرا م رضوان اللہ عنھم اجمعین  کی عادت نہیں تھی کہ مدینہ شریف میں رہتے ہوئے سلام کے لیے وہ قبر اطہر پر حاضری دیتے ہوں صرف عبد اللہ بن عمر  رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے منقول ہے جب وہ سفر سےواپس آتے تو" صلوۃ وسلام "کے لیے قبر مبارک پر حاضری دیتے جب کہ عام صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کا معمول یہ تھا کہ بلا تخصیص قبر  وہ ثابت شدہ مقامات پر ثابت شدہ درود پڑھتے تھے لہذا افضل ترین عمل یہی ہے البتہ سفری صورت میں صحابی کی اقتداءمیں قبر مبارک پر "صلوۃ سلام "کا محض جواز ہے تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو :(جلاء الافهام تاليف ابن القيم)

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص735

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ