سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(480) معذور شخص کے متعلق حکم جو احرام نہ باندھ سکتا ہو

  • 1318
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1427

سوال

(480) معذور شخص کے متعلق حکم جو احرام نہ باندھ سکتا ہو

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسا معذور شخص جو احرام کے کپڑے نہ پہن سکتا ہو، وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب انسان احرام کے کپڑے نہ پہن سکتا ہو تو وہ کوئی دوسرا ایسا لباس پہن لے جسے وہ پہن سکتا ہو اہل علم کے نزدیک اس صورت میں اس کے لیے واجب ہے کہ ایک بکری ذبح کر کے مکہ کے فقرا میں تقسیم کر دے، یا چھ مسکینوں کو نصف صاع فی کس کے حساب سے کھانا کھلا دے یا تین روزے رکھ لے۔ اس مسئلہ میں اہل علم کا یہی قول ہے اور یہ سر کے بال منڈانے کے مسئلہ پر قیاس کی بنیاد پر ہے کہ اس کے بارے میں ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿فَمَن كانَ مِنكُم مَريضًا أَو بِهِ أَذًى مِن رَأسِهِ فَفِديَةٌ مِن صِيامٍ أَو صَدَقَةٍ أَو نُسُكٍ...﴿١٩٦﴾... سورة البقرة

’’اور اگر کوئی تم میں بیمار ہو یا اس کے سر میں کسی طرح کی تکلیف ہو، پھر اگر وہ سر منڈا لے تو اس کے بدلے روزے رکھے یا صدقہ دے یا قربانی کرے۔‘‘

روزے اور صدقے کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  نے وہی تفصیل بیان فرمائی ہے جو ہم نے قبل ازیں ذکر کی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ424

محدث فتویٰ

تبصرے