السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آدمی کے فوت ہونے کے وقت اس کے رشتہ دار جو پہلے فوت ہوچکے ہوتے ہیں۔ ان کو لینے آتے ہیں۔کیا ان کی روح فوت ہونے والے کے قریب اس وقت ہوتی ہے؟کیا انسان مرنے کے بعد اپنے رشتہ دار کے پاس پہنچ جاتا ہے۔اور ان کو پہچان لیتا ہے وضاحت فرمائیں؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مردے فوت ہونے والے کو لینے آتے ہوں کتاب وسنت سے ثابت نہیں ۔ہاں البتہ مرنے والے کی بعض فوت شدگان سے ملاقات ہوجاتی ہے۔بعض روایات میں پیغام رسانی کا زکر ہے جو قابل حجت ہیں۔(ملاحظہ ہو:تنقیح الرواۃ 1/315)
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب