السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ایک آدمی دنیاوی قبر کے عذاب کا منکر ہے کہتا ہے کہ برزخی قبر میں عذاب ہوتا ہے اسی طرح مومن کی برذخی قبر کشادہ ہوتی ہے دنیاوی قبر نہیں۔یہ عقیدہ اسلام کی نظر میں کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دنیاوی قبر کا تعلق بھی اصلا برذخ سے ہے۔لہذا اس تفریق کی کوئی ضرورت نہیں عذاب قبر ہر دو صورت میں برحق ہے۔تاویل یا انکار کی کوئی گنجائش نہیں۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب