سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(413) برتھ کنٹرول کی جائز صورت

  • 13153
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1020

سوال

(413) برتھ کنٹرول کی جائز صورت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بچوں کی اچھی تربیت کرنے کی وجہ سے بر تھ کنٹرول کی کو نسی صورت جا ئز ہے آپریشن  انجکشن  یا مردکا عزل کرنا جا ئز ہے یا نہیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اچھی تر بیت سے مقصود اگر کم بچے ہیں یہ تو درست نہیں کیو ں کہ احادیث میں تکثیر اولا د کی تر غیب  ہے بوقت ضروت فعل "عزل "مع الکراہۃدرست ہے دوسرے سوال میں ذکر کردہ صورتوں سے اقرب الی الجواز معلوم ہوتی ہے۔عزل کی تعریف ۔

«النزع بعد الايلاج لينزل خارج الفرج»

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص713

محدث فتویٰ

تبصرے