السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مو جود ہ حالات میں جب کہ یونیورسٹی اور کالج میں مخلوط تعلیم کا رواج ہے کسی اہل حدیث کے لیے ان مخلوط اداروں میں تعلیم حاصل کرنے یا پڑھانے میں گناہ تو نہیں ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
فہم و بصیرت سے بہرہ ور اور شرعی احکا م ومسائل سے واقف کار انسان کے لا ئق نہیں کہ اپنی اولا د کو مخلوط اداروں میں تعلیم دلا ئے دراصل ایسے ادارے قوموں کی تعمیر و ترقی میں حصہ دار بننے کے بجا ئے اخلا قی بگاڑ اور شیطانی معاونت کے مؤثر ترین ہتھیار ہیں جن کے نتائج وثمرات اخلا قی پستی کی صورت میں ظاہر ہونا ایک لا زمی امر ہے بہر صورت دین وایمان کی سلا متی کی خاطر ان سے بچنا ضروری ہے ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب