سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(376) الکوحل والی ادویات استعمال کرنا

  • 13117
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1585

سوال

(376) الکوحل والی ادویات استعمال کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا ہو میو پیتھی کی دوائی جس میں "الکو حل "تقریباً90فیصدہے استعمال کی جا سکتی ہے یا نہیں ؟اس کے علا وہ "ایلوپیتھی "کی بھی کچھ ایسی   دوائیاں ہیں۔ مثال کے طور پر کھانسی کے جو شربت ہیں۔ان میں بھی خمر ہے وضاحت سے بیان  کریں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر وہ دوائی جس کے بارے میں حتمی ویقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ اس میں شراب کی  آ میزش ہے۔اس کا ا ستعمال مطلقا ناجائز ہے۔سنن ابو د ائود میں حدیث ہے:

«ان اللہ انزال الداء والدواءوجعل لکل داء فتداووا ولا داووا بحرام»

"بے شک اللہ نے بیما ری اتاری ہے اور دوا بھی ہر بیمار ی کے لیے دوا کر دی ہے پس علاج کرو اور حرام کے ساتھ علاج نہ کرو ۔"

ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص645

محدث فتویٰ

تبصرے