السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حکومت ہماری تنخواہ سے جبراًجی پی فنڈ کی کٹوتی کر تی ہے اس پر سالا نہ سود لگاتی ہے کیا مذکو رہ فنڈ بمع سود لے سکتے ہیں یانہیں نیز لینے کی صورت میں سود والی رقم کن جگہوں پر لگائی جا سکتی ہے ؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کل رقم حاصل کر لیں البتہ جی پی فنڈ سے حاصل ہو نے والے سود کا مصرف یہ ہے کہ رقم کسی ایسے شخص کو دے جائے جس نے سودی رقم دینی ہے جس پر حرا م کی چٹی ہے تاکہ اسے اس سے خلاصی مل جا ئے لیکن مبا ح کا مو ں پر خرچ کرنا حرا م ہے مسئلہ ہذا پر جملہ تفصیلات "الاعتصام "میں شائع شدہ ہیں ۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب