سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(471) احرام کی کوئی مخصوص نمازنہیں

  • 1309
  • تاریخ اشاعت : 2012-06-27
  • مشاہدات : 614

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا احرام کی کوئی مخصوص نماز ہے؟


السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا احرام کی کوئی مخصوص نماز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

احرام کی کوئی مخصوص نماز نہیں لیکن انسان جب میقات پر پہنچے اور کسی فرض نماز کا وقت قریب ہو تو اس کے لیے افضل یہ ہے کہ وہ احرام کو مؤخر کر دے اور فرض نماز ادا کرنے کے بعد احرام باندھے۔ اگر وہ میقات کے پاس ایسے وقت میں پہنچے جو فرض نماز کا وقت نہ ہو تو وہ غسل جنابت کی طرح غسل کرے، خوشبو لگائے اور احرام کے کپڑے پہن لے۔ اگر وہ چاشت کا وقت ہو تو نماز چاشت پڑھ لے۔ اگر چاشت کا وقت نہ ہو تو تحیۃ الوضو پڑھ لے اور اس کے بعد احرام باندھے محرم کا یہ عمل قابل تحسین ہے لیکن احرام کی کوئی خاص نماز نبی صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت نہیں ہے۔

وباللہ التوفیق

 

فتاویٰ ارکان اسلام

حج کےمسائل:صفحہ419

 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ