السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ دفن کے بعد اور چار یا سات دن کے بعد میت کے گھر جمع ہوکر کھانا کھاتے ہیں۔اس کے متعلق کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
شریعت میں تیجے ساتویں اور چالیسیویں وغیرہ کا کوئی ثبوت نہیں۔حدیث میں ہے:
«من احدث فی امرنا هذا ما لیس منه فهو رد» صحيح البخاري كتاب الصلح باب اذا اصطلحوا علي صلح جور فالصلح مردود (٢٦٩٧)
یعنی " جو دین میں نیا کا م کر تا ہے وہ مردود ہے ۔''
در اصل یہ ہندوانہ رسوم ہیں ان کا تذکرہ منوسمرتی میں موجود ہے۔
ھذا ما عندي واللہ اعلم بالصواب