سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

سالی کے ساتھ زنا سے بیوی کی زوجیت کا حکم

  • 13076
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-20
  • مشاہدات : 2437

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا سالی کے ساتھ زنا کرنے سے بیوی کو طلاق ہو جاتی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

زنا ایک شنیع اور قبیح ترین جرم ہے ۔اس کے مرتکب کو اللہ تعالی سے توبہ کرنی چاہئے اور اپنے اس گناہ پر خلوص نیت سےمعافی مانگنی چاہئے۔

لیکن سالی کے ساتھ زنا سے بیوی کو طلاق واقع نہیں ہوتی ہے۔کیونکہ کسی بھی حرام فعل کے ارتکاب سے کوئی حلال فعل حرام نہیں ہوتا ہے۔

نبی کریم نے فرمایا:

«لا يحرم الحرام الحلال»سنن ابن ماجه » كتاب النكاح » باب لا يحرم الحرام الحلال(2015)

حرام کام کسی حلال کو حرام نہیں کرتا

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتوی کمیٹی

محدث فتوی


ماخذ:مستند کتب فتاویٰ