السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کم سے کم داڑھی کتنی ہونی چاہئے۔کیا ہونٹ کے نیچے اور گردن پر خط بنوا سکتے ہیں ۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!داڑھی کو مکمل طور پر چھوڑنا ہی نبی کریم کی سنت ہے۔ہونٹوں کے نیچے سے یا گردن سے بال کاٹنے جائز نہیں ہیں۔ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «انْهَكُوا الشَّوَارِبَ، وَأَعْفُوا اللِّحَى»(صحیح بخاری:۲؍۸۷۵،ح:۵۸۹۳)’’مونچھوں کو ختم کرو اور داڑھیوں کو بڑھاؤ۔‘‘ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہی حدیث ان الفاظ سے بھی مروی ہے: «خَالِفُوا الْمُشْرِكِينَ أَحْفُوا الشَّوَارِبَ، وَأَوْفُوا اللِّحَى»(صحیح مسلم:۱؍۱۲۹،ح:۵۴؍۲۵۹)’’مشرکین کی مخالفت کرو،مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھاؤ۔‘‘ مذکورہ بالا احادیث نبویہ سے ثابت ہوتا ہے کہ کم سے کم داڑھی منڈوانا بھی ایک حرام عمل ہے۔اور ہمارے علم میں ایسی کوئی روایت نہیں ہے ،جس میں خط بنوانے یا مٹھ سے زیادہ کاٹنے کی اجازت ہو۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتوی کمیٹیمحدث فتوی |